خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مزید سماعت کیلئے27 مئی تک ملتوی

لاہور(ادریس شیخ) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی، خواجہ برادران نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سماعت کی، بنچ کے استفسار پر خواجہ برادران کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران پر بے بنیاد الزام لگایا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے بینک اکاونٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت ملے ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے آگاہ کیا کہ ان کے ٹیکس گوشوارے میں تمام تفصیلات ظاہر کی ہیں، وکیل کے مطابق نیب جس رقم کا تذکرہ کر رہے وہ سروسز چارجز ہیں جو وصول کیے ہیں۔

 

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ خواجہ برادران نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں شہریوں کیساتھ فراڈ کیا ہے،عدالتی استفسار پر نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 68 شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، عدالت نے خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو حتمی دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں