میگا منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

کراچی(حمزہ گیلانی) بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی جبکہ انور مجید، اے جی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 

بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، آصف زرداری اور فریال تالپور، سمیت حسین لوائی، اے جی مجید، علی کمال مجید، نمر مجید ،زین ملک، اقبال نوری، سمیت دیگر عدالت میں پیش۔عدالت میں سیکیورٹی کا کڑا حصار۔ سیکیورٹی کیلئے رینجرز اہلکار بھی تعینات۔ پارٹی قائدین کے آمد پر جوشیلے جیالوں کی نعرے بازی۔ جیالوں کی اپنے اپنے انداز میں پارٹی سے محبت کا بھی اظہار۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے ضمانتوں پر کیا فیصلہ کیا ہے، عدالت کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف پیش کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے! جب ہائی کورٹ کیس نہیں سن رہی تو ہم کیسے سن سکتے ہیں۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں سننے کی گنجائش نہیں رکھتی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف پیش کیا قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔

 

عدالت نے استفسار کیا تفتیشی افسر عدالت کو بتائے کیس میں کیا پیش رفت ہے؟ تفتیشی افسر نے جوابا موقف پیش کیا! سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔ کیس اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے, سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا۔ فا روق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے بتائے۔ حتمی چالان کیوں جمع نہیں کرا رہے۔

 

عدالت نے ایف آٗئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یا تو حتمی چالان جمع کرائیں گے یا کیس منتقل کریں گے۔ ایسا نہیں ایف آئی اے ہاتھ باندھ کر بیٹھ جائیں گے۔ آپ کو بتانا ہو گا کیس میں کیا پیش رفت ہو رہی ہے، جو بھی پیش رفت ہو رہی ہے، میں سپریم کورٹ میں دے رہا ہوں۔ تفتیشی افسر کے موقف پر عدالت نے ریمارکس دیئے! آپ یہ سب زبانی کہہ رہے ہیں۔ تحریری طور پر بتائیں، جبکہ ایف آئی اے کو بھی اپنا موقف تحریری صورت میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 

اے جی کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، وکیل نے اے جی مجید کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی کہا کہ اے جی مجید کا آپریشن نہ ہوا تو بیماری بڑھ جائے گا۔ عدالت کی طلبی پر ملیر جیل کے ڈاکٹرز بھی پیش، ڈاکٹر نے کہا کہ ملزم کو سرجری کی ضرورت ہے۔ عدالت نے انور مجید، اے جی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں