ورلڈ کپ 2019 کیلئے 15 بنگالی ٹائیگرز کا اعلان

پبلک نیوز: ایک اور ایشیائی ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش بھارت کے بعد ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ پاکستانی اسکواڈ میں سے 15 خوش نصیبوں کا اعلان  18 اپریل کو ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے لیے 15 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔ قیادت کا سہرہ تجربہ کار مشرفی مرتضی کے سر ہی باندھا گیا ہے جبکہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔

 

اسکواڈ میں مشفیق الرحیم، تمیم اقبال، شکیب الحسن، محمد مٹھن، لٹن داس، سومیا سرکار، محمود اللہ، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، ابو جاوید اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

 

بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو ساؤتھ افریقا  کے خلاف میچ سے کریگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے آخری لیگ میچ میں 5 جولائی کو مدمقابل ہوں گے۔

حارث افضل  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں