امریکی تاریخ میں ہیکنگ کا سب سے بڑا واقعہ، 10 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس ہیک

 

پبلک نیوز: امریکا میں ہیکرز کا بڑا حملہ، 10 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے۔ ہیکرز نے اہم اور حساس سرکاری اکاؤنٹس بھی نہ بخشے۔

 

امریکی تاریخ میں ہیکنگ کا سب سے بڑا واقعہ۔ امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے 10 کروڑ سے زائد اکاونٹس ہیک ہوگئے۔ ہیکرز نے  امریکی بینک 'کیپیٹل ون' کے اکاؤنٹ ہیک کیے۔


کیپٹل ون کے مطابق ہیک شدہ اکاؤنٹس میں کمپنیوں اور انفرادی صارفین کی اہم تفصیلات جیسے نام، ایڈریس اور فون نمبر سمیت سوشل سیکیورٹی، انشورنس، بینک اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ اسکور، لمٹ اور بیلنس بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیکرز صارفین کے بینک اکاؤنٹ سیکیورٹی کوڈ لینے میں ناکام رہے۔ ایف بی آئی نے اس ضمن میں سیاٹل کی رہائشی 33 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں