غیرقانونی شادی ہالز کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایکشن

کراچی (پبلک نیوز) غیرقانونی شادی ہال گرانے  کا نوٹس ملنے پر شادی ہال مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔ آل کراچی میرج ہال ایسوسی ایشن نے ایس بی سی اے کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ مالکان نے اتوار سے تمام شادی ہال بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 

کراچی  کی اصل شکل بحال کرنے کا مشن، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکشن میں آ گئی۔ 28 جنوری سے آپریشن کلین اپ شروع ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی شادی ہال مالکان کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے کہ مقررہ تاریخ تک بوریا بستر سمیٹ لیں۔

 

نوٹس ملنے پر شادی ہال مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔ آل کراچی میرج ہال ایسوسی ایشن نے ایس بی سی اے کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ شادی ہال مالکان نے کہا 2 میں سامان کیسے اٹھائیں؟ کہاں جائیں؟ ہم اتوار سے تمام شادی ہال غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیں گے۔

 

واضح رہے کہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے کراچی کو 40 سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کرنےکا حکم دیتے ہوئے پارکس، کھیلوں کے میدان اور اسپتالوں کی اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے رہائشی عمارتوں اور گھروں کو کمرشل بنانے، رہائشی پلاٹس پر شادی ہال، شاپنگ سینٹرز اور پلازے تعمیر کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی تھی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں