باراتی کی نازیبا حرکت، دلہن نے تھپڑ رسید کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ہار پہنانے کی دسم کے دوران دلہن نے غصہ میں آ کر اپنے شوہر اور باراتیوں کے سامنے ایک شخص کو زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔

چھوٹی سی اس ویڈیو نے اس تمام منظر کو محفوظ کر لیا کہ جب دلہا اور دلہن ہار پہنانے کی روائتی رسم کو پورا کرنے کے لیے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کے لیے ایک دوسرے کے قریب ہوئے تو دولہے کے قریب کھڑے ایک شخص نے دولہے کو اٹھا لیا اسی اثنا میں دلہن کے قریب کھڑے ایک اور شخص نے دلہن کو اٹھا لیا۔

دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور جیسے ہی دلہن کے پاؤں زمین پر لگے اس نے پیچھے دیکھا اور اس شخص کو زور دار تھپڑ دے مارا یہ تمام کا تمام منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں