میسی کا فیصلہ کن گول، بارسلونا لالیگا کا چمپئن بن گیا

پبلک نیوز: میسی کے بغیر جیت ممکن نہیں، میسی کے فیصلہ کن گول نے بارسلونا لالیگا کا چمپئن بنا دیا۔ اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے لیوانتے ایک صفر سے ہرا دیا۔

 

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کا تاج بار سلونا کے سرپر سج گیا۔ بارسلونا نے میسی کے فیصلہ کن میچ کی وجہ سے لیوانتے کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

 

میچ میں لیوانتے نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا ہاف محفوظ رکھا۔ دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں میسی نے مخالف ٹیم کی ڈیفنس لائن توڑتے ہوئے گول کر دیا۔

 

اس جیت کے ساتھ بار سلونا نے لیگ میں 83پوائنٹس کے ساتھ 26ویں مرتبہ لالیگا کا ٹائٹل اپنے جیت لیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں