فرسٹ لیگ میچ میں بارسلونا کو ایف سی لیوانٹ سے شکست

اسپینش (پبلک نیوز) اسپینش فٹ بال کپ میں بارسلونا پٹ گئی جبکہ ریال میڈرڈ نے حریف کو فرسٹ لیگ میں ہرا کر کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

 

اسپین میں جاری کوپا ڈیل رے کپ کے راونڈ 16 میں بارسلونا غیر معروف ٹیم کے ہاتھوں پٹ گئی۔ فرسٹ لیگ میچ میں بارسلونا کو ایف سی لیوانٹ نے  میچ کے چوتھے اور اٹھارہویں منٹ میں گول کرکے مشکل میں ڈال دیا۔ بارسلونا کے کوٹینو نے 85ویں منٹ میں گول کرکے بارسلونا کو میچ میں واپسی کا موقع دیا تاہم اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔

 

دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ نے لیجنیس کو 0-3 سے ہرا کر فرسٹ لیگ میں کامیابی حاصل کی۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے کپتان سرجیو راموس، لوکاز اور وینیشیس جونیئر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں