لالیگا، پوئنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن

پبلک نیوز: لالیگا اور انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے کئی ناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا۔

لالیگا میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریال میڈرڈ نے کئی ناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا۔ ویلاڈولڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے وینیسیئس اور کپتان سرجیو راموس نے گول کر کے ٹیم کو 2-0 سے فتح دلائی۔

بارسلونا ویلیکانو کےخلاف میدان میں اتری جس میں ویلیکانو نے بارسلونا کو ٹف ٹائم دیا۔ بارسلونا کے لوئس سواریز نے آخری لمحات میں گول کر کے 3-2 سے فتح دلوائی۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ اور لیگانیز کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ باقی میچزمیں ویلنشیا نے گیرونا اور ایبار نے ایلاویس کو ہرا دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلےاٹیلیٹکو میڈرڈ دوسرے جبکہ ریال میڈرڈ چھٹے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے مارکوس کے اضافی وقت کے گول نے یونائیٹڈ کو فتح دلادی۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

آرسنل اور لیورپول کے درمیان سنسی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آرسنل کے جیمز ملنر اور لیور پول کے الیگز ینڈرے نے گول اسکور کئے۔

دیگر کھیلے گئے میچزمیں نیو کاسل نے ویٹفورڈ لیسٹرسٹی نے کارڈف سٹی جبکہ ٹوٹہنم نے وولوز کو زیر کر لیا۔ پوائینٹس ٹیبل پرلیورپول گیارہ میچز کھیل کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں