بھارت کی پاکستان کے دریاؤں پر 190ڈیم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستانی دریاؤں پر سینکڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5 سالہ بھارتی منصوبہ سامنے آگیا۔ بھارت آبی دہشت گردی میں ہر حد پار کر گیا۔ بھارت کی پاکستان کے دریاؤں پر 190ڈیم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ جنونی مودی سرکار بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑانے لگی ہے۔ ماحول دشمن بھارت منصوبوں کی تعمیر کی آڑ میں لاکھوں درخت کاٹے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاوں پر سیکنڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5 سالہ بھارتی منصوبہ سامنے آگیا۔ بھارت نے سندھ طاس کے دریاؤں پر 190 پن بجلی اور ڈیم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں اڑانے کے لئے ڈیڑھ لاکھ کڑوڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے۔ دریائے چناب پر5 بڑے پن بجلی پراجیکٹ اور ڈیمز کی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ بھارت سندھ طاس کے دریاؤں پر منصوبے تعمیر کر کے پاکستان کا لاکھوں ایکڑ پانی روکنا چاہتا ہے۔ بھارت پن بجلی پراجیکٹس تعمیر کر کے 33 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ماحول دشمن بھارت منصوبوں کی تعمیر کی آڑ میں لاکھوں درخت کاٹے گا۔ بین الاقوامی قوانین کی باغی مودی سرکار کے اس اقدام سے جںوبی ایشیاء ماحولیاتی تباہ کاریوں کی زد میں ہو گا۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے سیاچن میں بھی پن بجلی منصوبے کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں