پری سیزن فرینڈلی مقابلوں میں بائرن میونخ نے ریال میڈررڈ کوہرادیا

 

پبلک نیوز: پری سیزن فرینڈلی مقابلوں میں بائرن میونخ نے ریال میڈررڈ جبکہ ٹوٹنہیم نے یونٹس کو شکست دے دی۔ جرمن کلب بائرن میونخ نے اسپینش کلب ریال میڈررڈ کو فرینڈلی میچ میں 1-3 سے زیر کرلیا۔

 

یورپ کے مقبول کلبز نئے فٹ بال سیزن کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جرمن کلب بائرن میونخ نے اسپینش کلب ریال میڈررڈ کو فرینڈلی میچ میں 1-3 سے زیر کرلیا۔ میڈرر کی ٹیم میں اپنا ڈیبیو کرنے والے مڈ فیلڈر ایڈن ہیزارڈ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ میچ میں 84 منٹ تک بائرن کو تین صفر کی برتری حاصل رہی تاہم آخری لمحات میں روڈریگو گویز کے گول نے میڈرر کا خسارہ کم کیا۔

 

ایشیا کے ٹور پر آئی اٹالین ٹیم یونٹس کو انگلش کلب ٹوٹنہیم کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ میچ کے 30 ویں منٹ میں ایرک لامیلا نے ٹوٹنہیم کو برتری دلائی۔ یونٹس نے گونزالو ہیگوئن اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی بدولت میچ میں واپسی کی لیکن برازیلین اسٹار لوکاس مورا نے 65 ویں منٹ میں میچ برابر کردیا۔ کپتان ہیری کین نے انجری ٹائم میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں