سوات کا خوبصورت تحفہ جاپانی پھل

 

سوات (پبلک نیوز)  وادی سوات نہ صرف حسن میں بے مثال ہے بلکہ پھلوں کی لحاظ سے بھی اپنا ایک مقام رکھتی ہے آج کل وادی میں جاپانی پھل کی بھی بہار ہے۔

وادی سوات نہ صرف حسن میں بے مثال ہے بلکہ پھلوں کی لحاظ سے بھی اپنا ایک مقام رکھتی ہے آج کل وادی میں جاپانی پھل کی بھی بہار ہے۔ جاپانی پھل کے اپنے منفرد ذائقہ کے باعث اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ذائقہ ایسا کہ ہر کوئی کھانے کو ترسے۔ سوات کا یہ خوبصورت تحفہ ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ آج کل اس پھل کی چونائی کی جاری ہے جسے ڈبوں میں پیک کر کے پاکستان کے مختلف مقاما ت کے لیے سپلائی کیا جاتا ہے۔

جاپانی پھل کے باغات پانچ ہزار ایکٹر اراضی پر پھیلے ہوئے ہیں۔ موسم کے لحاظ سے یہ پھل کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے لیکن کشتا کاروں کے پاس سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل ضائع ہو رہا ہے۔ رنگت اور ذائقہ میں بے مثال جاپانی پھل کئی وٹامن سے بھرپور ہے۔

حارث افضل  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں