امریکا میں طوفان 'مائیکل' کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 7، ہزاروں افراد بے گھر

پبلک نیوز: امریکا میں مائیکل نامی طوفان کی تباہ کاریاں جاری، مختلف ریاستوں میں طوفان 'مائیکل' کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔

سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بدترین تباہی مچائی ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ 10 لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

جارجیا اور فلوریڈا کا خوبصورت ساحل اجاڑ بستی کا منظر پیش کر نے لگا۔ طوفان فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔

کیرولائنا میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ طوفان شمالی کیرولائنا کے بعد ریاست ورجینیا کا رخ کرے گا۔

خیال رہے کہ سیلابی صورتحال کے خطرے کے پیشِ نظر فلوریڈا، الباما، کیرولیناز اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں