وزیراعظم کی اداروں پر حملوں کے خلاف ن لیگ کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اداروں پر حملوں کے خلاف پارٹی ترجمانوں کو ن لیگ کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

 

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں  پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈوں کا ہر طرح سے بھرپور جواب دیا جائے۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے عدلیہ پردباؤ ڈالا۔ یہ نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو سکے گا، چاہے کچھ بھی ہو احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 

عمران خان نے جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کے فارنزک آڈٹ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عدلیہ کو حکم جاری کرنا چاھیے۔ عدلیہ کے فیصلے کو حکومت کی جانب سے مکمل سہولت دی جائے گی۔  وزیراعظم نے معاشی اقدامات پر حکومتی مؤقف واضح انداز میں پہنچانے کی ہدایت جاری کردی۔ 

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں