ڈونلڈ ٹرمپ جدید امریکا کا خطرناک ترین صدر ہے: برنی سینڈز

پبلک نیوز: امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈز نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جدید امریکا کا خطرناک ترین صدر ہے۔ ٹرمپ امریکیوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

 

ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اور ڈونلڈٹرمپ کے ناقد برنی سینڈرز نے دوسری بار صدارتی امیدوار بننے کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ برنی سینڈر 2016 میں ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بننے میں ناکام رہے تھے۔

 

انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز نیو یارک سے کیا۔ اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کے نشترچلاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ امریکا کا خطر ناک ترین صدر ہے اور وہ ہمیں تقسیم کرنا چاپتا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس میں جانتا ہوں کہ لوگ کس طرح تنخواہ میں گزارا کرتے ہیں، میرے والدین نے کروڑوں ڈالر نہیں چھوڑے کہ میں عمارتیں اور کلب بناؤں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں