محمد عباس کی لاجواب باؤلنگ، کرکٹ لیجنڈز تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

پبلک نیوز: محمد عباس کی باؤلنگ نے متحدہ عرب امارت کی ڈیڈ وکٹوں میں جان ڈال دی۔ بغیر کسی کوچ کے باؤلنگ گر سیکھنے والے محمد عباس نے کینکروز کے بیٹسمینوں کو چکرا کے رکھ دیا۔ تاریخی کارکردگی پر محمد عباس نے مین آف دی میچ اور سیریز کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن محمد عباس کی لائن و لینتھ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ عباس نے ابوظہبی ٹیسٹ میں کینگروز کی 10وکٹیں اڑا کر میچ کو یکطرفہ بنایااور مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

رائٹ آرم پیس باؤلر محمد عباس نے اپنی سپیڈ اور سوئنگ سے کینگروز کے خلاف تاریخ رقم کی۔ مخالف بلے بازوں کی نفسیات اور کمزوریوں کو سمجھ کر انہیں آؤٹ کرنے والے محمد عباس نے سیریز میں 17 وکٹیں اپنے نام کیں۔

محمد عباس کی اس شاندار کارکردگی پر کرکٹ لیجنڈز بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان ، فاسٹ باؤلرڈیل سٹین، شعیب اختر، شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹس کے ذریعہ محمد عباس کی تعریفوں کی پل باندھ دئیے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں