سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا احسن قدم

اسلام آباد(پبلک نیوز) لودھراں سے تعلق رکھنے والی ہونہار بچی اقرا کی اپیل پر جہانگیر ترین متحرک۔ جہانگیر ترین کا اقراء کے آئندہ تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان۔ اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی۔

 

سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا احسن قدم، لودھراں سے تعلق رکھنے والی ہونہار بچی اقرا کی اپیل پر جہانگیر ترین متحرک ہو گئے۔ جہانگیر ترین نے اقراء کے آئندہ تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کی لئے میں اسکے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔ اقراء اور اسکے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کروں گا۔

 

لودھراں سے تعلق رکھنے والی اقرا نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری۔ اقراء نے مشکل معاشی حالات کے باعث حکومت وقت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ جہاندیر ترین نے کہا کہ اقراء نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ملک بھر میں لودھراں کا نام روشن کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں