چمچماتے ہوئے ٹائر سے دھوکہ نہ کھائیں

(پبلک نیوز) موٹر بائیکس اور گاڑی رکھنے والے افراد ٹائرز کے لیے فکر مند رہتے ہیں کہ وہ ٹھیک ٹھاک رہیں اور ان کی سواری کو رواں دواں رکھیں۔

لیکن اگر نئے ٹائروں کی ضرورت پڑ جائے تو ہوسکتا ہے 'نئے' ٹائروں کے نام پر آپ سے دھوکہ کیا جائے اور آپ کو استعمال شدہ اور گھسا ہوا ٹائر دے دیا جائے۔

ویڈیو میں ایک پرانے اور گھسے ہوئے ٹائر کی مرمت کی جارہی ہے جس کے بعد یہ دیکھنے نیا لگ رہا ہے۔ لیکن خیال رہے کہ یہ ٹائرز بالکل بیکار ہوتے ہیں اور بہت مختصر عرصہ کے لیے کام آتے ہیں۔

چنانچہ آپ جب بھی نیا ٹائر خریدنے جائیں تو اس بات سے ہوشیار رہیں کہ نئے ٹائر کے نام پر آپ کو ٹیکہ نہ لگا دیا جائے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں