اٹلی کے رومانوی شہر وینس میں بیانالے آرٹ فیسٹیول، پاکستانی مصورہ کے فن پارے توجہ کا مرکز

پبلک نیوز: اٹلی کے رومانوی شہر وینس میں بیانالے آرٹ فیسٹیول سج گیا۔ دنیا بھر میں مشہور آرٹ کے اس میلے میں پہلی بار پاکستانی مصورہ نے بھی شرکت کی ہے۔ پاکستانی مصورہ نائزہ خان کے فن پارے  قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 

اٹلی کے رومانوی شہر وینس میں بیانالے آرٹ فیسٹیول جاری ہے۔ دنیا بھر میں مشہور آرٹ کے اس سب سے بڑے میلے میں پہلی بار پاکستانی مصورہ  نے بھی شرکت کی ہے۔ وینس بینالے میں جہاں 90 سے زائد ممالک کے فنکار اپنے فن پاروں کی نمائش کر رہے ہیں وہیں پاکستانی مصورہ نائزہ خان کے فن پارے بھی قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔

اٹھاون ویں وینس بینالے کے آرٹ فیسٹیول کا موضوع ہے 'مے وی لیو ان انٹرسٹینگ ٹائمز'۔  نائزہ خان فیلڈ نوٹس کے نام سے اپنا فن پیش کر رہی ہیں جس میں کراچی کے منوڑا جزیرے میں گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔

58 واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق آرٹ کے دلدادہ 5 لاکھ افراد اس میلے کا وزٹ کریں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں