متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے پاکستان کو بڑا تحفہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاک سعودی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہو گیا، متحدہ عرب امارات کے حکمران شاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے پاکستان کو جنگلی حیات کا تحفہ، جنگلی حیات کو لاہور چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے پاکستان کو جنگلی حیات کا تحفہ، تحفے میں 4 وائٹ ٹائگر، 6 بنگال ٹایگر اور 8 افریقی شیر شامل ہیں۔ ملک مشیر برائے ماحولیات نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کو لاہور چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔ شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے گے، اس اقدام سے بریڈنگ میں مدد ملے گی۔

 

واضع رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ پاکستان کے بعد پاک سعودی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہو گیا۔ مستقبل کی سیاسی، سفارتی، اقتصادی سمت کا تعین کرنے کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کر دیا گیا۔ عوامی رابطوں، دفاع، سلامتی اور ثقافتی پہلوؤں کی سمت متعین کی جائے گی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا پاکستان میں کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات پروان چڑھتے دیکھ رہا ہوں۔

عطاء سبحانی  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں