متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے مثبت اثرات بھی سامنے آ گئے۔ متحدہ عرب امارات آئندہ چند روز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ مشکل وقت میں مدد کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری، سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کے لیے مدد آرہی ہے۔ متحدہ عرب امارات اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی اور بلوم برگ رپورٹ آگئی جس سے خبر کی تصدیق ہو گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ امارتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔ ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے فارن کرنسی ریزروز بڑھانے کے لیے آئندہ چند روز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔

 

ابوظہبی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان پہلے ممالک میں سے ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفاری تعلقات قائم کیے۔ ایسے وقت میں پاکستان کی مدد دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

 

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں ایک عشاریہ پانچ ارب درہم کے آٹھ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن میں ترانوے اعشاریہ ایک کروڑ درہم انرجی، صحت، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر میں خرچ کیے گئے۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں