پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بیگم کوٹ میں کارروائی،ایکسپائرد اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی جعل سازی کی کو شش ناکام بنا دی، ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں آپریشن کرتے وہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ، 76 ہزار سے زائد کی ایکسپائر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں بڑی کاروائی ، ایکسپائرد اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ایکسپائر اشیاء میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین اور کافی جار شامل ہیں۔ ایکسپائرڈ اشیاء میں مختلف انرجی ڈرنکس کے 9 لاکھ 99 ہزار 9 سو ساٹھ ٹن، غیر ملکی جوس کے 1 لاکھ 98 ہزار، مالٹ بیوریج کے 1 لاکھ 22 ہزار ڈبے اور 6 لاکھ 80 ہزار کافی بین، 3 لاکھ 96 ہزار نیس کیفے کافی کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔

 

ڈی جی فوڈ آتھارٹی کے مطابق تمام ایکسپائر اشیاء کی تاریخ تبدیل کرکے دوبارہ فروخت کیا جانا تھا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ دھندہ کرنے والے تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے کوشیش کر رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں