آپریشن "ردالفساد" جاری، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور(پبلک نیوز) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے خیبرپختونخوا کو دہشت گرد حملے سے بچا لیا، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کی سرحد پر آپریشن میں 3دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

 

ملک بھرمیں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کی سرحد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گل کچھ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور3 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے قریبی پہاڑوں میں چھپے بھاگتے دہشتگردوں کو تعاقب کرکے انہیں نشان عبرت بنایا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گنز، دستی بم، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کی۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں