شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں سب سے بڑی پیش رفت

لاہور(شاکر محمود اعوان) منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشاف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے دست راست مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کےلیے تیار ہو گیا۔ مشتاق چینی کو آج چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

 

نیب لاہور کو حمزہ شہباز، سلمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں بڑی کامیابی مل گئی۔ حمزہ اور سلمان کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے اقرار جرم کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے حامی بھر لی ہے۔ نیب لاہور نے مشتاق چینی کو چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے روبرو پیش کرنے کے لیے دو دن کا راہداری ریمانڈ احتساب عدالت سے حاصل کر لیا

 

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم مشتاق چینی کو اسلام آباد لے کر روانہ ہو چکی ہے، مشتاق چینی نے اقرار جرم کر کے سب کچھا چٹھا کھول دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ مشتاق چینی نے بتایا کہ 2 بنکس اکاؤنٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54،ہزار بزریعہ چیکس منتقل کیے۔

 

مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتا دیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکاؤنٹ سامنے آئے، مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ کاونٹس بنا رکھے تھے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی نا صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں