چین سے درآمدات میں بڑے گھپلے، ٹیکس بچانے کیلئے معیشت کو اربوں کا نقصان

اسلام آباد(پبلک نیوز) چین سے درآمدات میں بڑے پیمانے پر دو نمبری کا انکشاف، پانچ سال کے دوران درآمدی سامان کی مالیت کم ظاہر کرکے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

 

چین سے درآمدات میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف، ٹیکس بچانے کیلئے معیشت کو اربوں روپے کا چونا لگایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ پانچ سال میں انیس ارب انانوے کروڑ ڈالر کی درآمدات کم ظاہر کی گئی، انڈر انوائسنگ سے صرف کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 624 ارب روپے کا نقصان ہوا، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔

 

ذرائع بتاتے ہیں کہ سال 2017ء میں چین سے 15 اب 38 کروڑ ڈالر درآمدات ہوئی، 2 ارب 87 کروڑ ڈالر کی درآمدات کم ظاہر کی گئیں، سال 2016 میں چین سے 13 اب 68 کروڑ ڈالرکی درآمدات ہوئیں، جس میں سے 3 ارب 55 کروڑ ڈالر کی درآمدات ظاہر ہی نہیں کی گئیں، انوائسنگ سے سال 2015 میں 5 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوئیں۔ سال 2014 میں 3 ارب 66 کروڑ ڈالر اور سال 2013 میں 4 ارب 39 کروڑ ڈالر کی درآمدات ظاہر ہی نہیں کی گئیں۔

 

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں