ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرے میں بڑی اسکرینز پر پابندی

لاہور (پبلک نیوز) ایشیا کپ میچ میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران بڑی سکرینز نصب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں 19ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کرکٹ میں پرجوش ہیں، مگر محرم الحرام کی عقیدت واحترام بھی مقدم ہے۔ محرم الحرام کی مناسبت سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ضلعی افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 مراسلے کے مطابق محرم الحرام میں ہونے والے میچ کے دوران ہلہ گلہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پارکس اور پبلک مقامات پر بڑی اسکرینیں لگانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ محرم الحرام کا احترام یقینی بنایا جائے۔ پابندی کا فیصلہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں