قومی ٹیم کا ایشیاء کپ میں حریف ٹیموں کو شکست دینے کیلئے بڑا امتحان

دبئی(پبلک نیوز) قومی ٹیم ایشیاء کپ جیتنے کے لئے پرعزم، شاہینوں نے حریف ٹیموں کو شکست دینے کے لئے پریکٹس میں خوب جان ماری۔ ایشیاء کپ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے لئے بڑا امتحان۔ شاہینوں نے حریف ٹیموں کو شکست دینے کے لئے پریکٹس میں خوب جان ماری۔

ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔ شاہینوں نے دوسرے روز پریکٹس سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ اوپنر بلے باز امام الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیاء کپ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اہم ایونٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے پاس جیتنے کے یکساں مواقع موجود ہیں۔

 

اس موقع پر آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد اور پی سی بی میں یواے ای کے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کی۔ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بیڈبرن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ مہارت سے خوش ہیں، تاہم وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو فیلڈنگ میں بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں