آسٹریلیا میں موجود دنیا کی سب سے بڑی گائے کی سوشل میڈیا پر دھوم

پبلک نیوز: آئے روز کوئی نہ کوئی دلچسپ اور حیران کن واقعہ منظر عام پر آ ہی جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں ایک گائے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

ہاں جی! اس گائے کو دنیا کی سب سے بڑی گائے کہا جا رہا ہے۔ دیوہیکل گائے نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ آسٹریلیا کے ایک فارم ہاؤس میں موجود دنیا کی سب سے بڑی گائے جس قد 6 فٹ 4 انچ، وزن 1400 کلو ہے۔

قد کی انفرادیت کے باعث یہ گائے ذبح ہونے سے بھی بچی ہوئی ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا قد اتنا ہے اسے دروازے سے مذبح خانہ میں نہیں لے جایا جا سکتا۔

غیرمعمولی قد کی حامل نکرز نامی اس گائے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں