انگلینڈ کا ورلڈکپ میں سب سے بڑا ہدف، افغانستان کو 150رنز سے شکست

 

مانچسٹر (پبلک نیوز) انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا۔ انگلش کپتان مورگن کی شانداربلے بازی، 71گیندوں پر 148رنز بنائے

 

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 397رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کپتان مورگن نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 71گیندوں پر148رنز بنائے۔ جونی بیرسٹو 90، روٹ 88، معین علی نے 31رنز کی اننگ کھیلی۔

 

دولت زادران اور گلاب دین نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فغانستان کے راشد خان کو 9اوورز میں 110رنز پڑے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں