کراچی: صحت مندانہ تفریح کے فروغ کیلئے ہیوی بائیکس کی ریلی کا انعقاد

کراچی (منیر ساقی) شہر قائد میں صحت مندانہ تفریح کے فروغ کے لیے ہیوی بائیکرز نے شارع فیصل سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی۔ صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ریلی کے انعقاد کو سراہا۔

 

شہر قائد میں امن کے قیام کے بعد صحت مندانہ تفریح کا بھی آغاز ہوگیا۔ کراچی کے مختلف بائیکرز نے گروپس کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاؤس تک ہیوی بائکسن پر مارچ کیا۔

صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بائیکرز کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ریلی کے انعقاد کو سراہا۔ ہیوی بائیکس کو دیکھ کر صدر پاکستان کو اپنی جوانی کے دن یاد آگئے۔

 

صدر عارف علوی نے صرف بائیک پر بیٹھ کر ہی اپنا شوق پورا کیا جبکہ عمران اسمعیل نے رائڈ بھی لی۔ بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہیوی بائیکس پر ریلی کی شکل میں جاتے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ ایمیج بھی سامنے آتا ہے۔ ریلی میں 75 کے قریب بائیکس نے حصہ لیا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں