بلال سعید اور صباقمر نے لوگوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

پبلک نیوز(لاہور) گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا گانا "قبول"، جس کی شوٹ  وزیرخان مسجد میں ہوئی اُس پردونوں اداکاروں نے معافی مانگ لی۔

 

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو"قبول" جس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر  نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے ہیں رلیز ہونے سے قبل سے متنازہ ہو گی۔

 

اس جس دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے عوام سے معافی مانگی۔ اداکارہ صباقمر کا کہنا تھا کہ وزیرخان مسجد میں فلمایا گیا تھا جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا۔ اس ویڈیو میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعد خوشی سے دکھایا گیا تھا۔ صبا قمر کا کہنا تھا کسی کا دل آزاری کرنے کا ارادہ  نہیں تھا اگر کسی کے  جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو ہم تہہِ دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔

 

جبکہ  گلوکار بلال سعید نے بتایا کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں اور بلال  سعید نی کہا کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ صبا قمر اور بلال سعید دونوں نے کہا ہمیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں