متحدہ اپوزیشن کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کے پاس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے دھاندلی کرنے والے عناصر کی تحقیقات کی جائیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے پاس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔ جس نے تحریک کو ناکام بنایا اب وہی اشارے دے کر متحدہ اپوزیشن کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خفیہ رائے شماری میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کی ثالثی پیشکش پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ٹرمپ کی ثالثی سے نہیں اقوام متحدہ سے حل ہوگا۔ شادی کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جیل میں ہیں شادی کا معاملہ وہ دیکھیں گے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں