"حکومت کے 100 دنوں میں 100 یوٹرن، غربت کی جگہ غریب مکاؤ پالیسی پر عمل کیا"

سکھر (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے 100 دنوں میں 100 یوٹرن لیے۔ غربت مکاؤ کی جگہ غریب مکاؤ پالیسی چل رہی ہے۔ کیا یہی ہے نیا پاکستان؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع سکھر میں پنڈال سجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 100 دنوں میں 100 یوٹرن لیے۔ غربت مکاؤ کی جگہ غریب مکاؤ پالیسی چل رہی ہے۔ کیا یہی ہے نیا پاکستان؟

پارٹی سربراہ نے کہا کہ انوکھے لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اسے پورا ملک دے دیا۔ یہ لاڈلا یوٹرن پر یوٹرن لیتا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ سہانا خواب چند وزارتیں دے دی گئیں۔ اٹھارہویں ترمیم پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نےغربت مکانے کا وعدہ کیا لیکن یہ تو غریب مکاؤ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ کیا یہی ہے نیا پاکستان؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیڈر بننا ہے تو شہید بینظیر بھٹو سے سیکھو۔ لیڈر بننا ہے تو پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے سیکھو۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں