"بھاگنے والے ہیں نہ ڈرنے والے، کٹھ پتلی حکومت سندھ پر قبضہ چاہتی ہے"

گھوٹکی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت والے بھاگ جائیں گے۔ انھوں نے عوامی مسائل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کر دیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے وفاقی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سندھ پرقبضہ چاہتی ہے۔ وفاق کا سونامی کمزور اور غریبوں کو بہا کر لے گیا۔ کٹھ پتلی حکومت والے بھاگ جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والے ہیں نہ ڈرنےوالے۔ کٹھ پتلی حکومت سندھ پر قبضہ چاہتی ہے۔ نانا اور والدہ سمیت پورا خاندان مارا گیا، تب نہیں ڈرے، اب کیوں ڈریں گے۔

اپنے خطاب کے دوران پارٹی سربراہ بلاول بھٹو نے عوامی مشکلات کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں