کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

پبلک نیوز: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم گھبرارہے ہیں اور ان کا کٹھ پتلی راج ہل رہا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر کی شہادت کے بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پہلا جلسہ ہے جس میں ملک بھر سے جیالے اور رہنما شریک تھے۔

 

لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے ٹوٹا ملک جوڑا اور 90 ہزار جنگی قیدی دشمن سے واپس لائے، بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ جمہوری اسلامی آئین دیا، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، مسلم اُمّہ کو پاکستان کی قیادت میں اکٹھا کیا، مسئلہ کمشیر کی آواز بنے۔

 

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی گواہ ہے کہ بھٹوکی بیٹی نے والد کا پرچم تھاما، آپ گواہ ہیں کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کی جدوجہد جاری رکھی، شہید بی بی نے 30 سال عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، بینظیر نے آمروں اور انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو 12 سال جیل میں رکھاگیا، ایک الزام ثابت نہیں ہوا، شہید بی بی نے جلاوطنی کاٹی، خطرے کے باوجود اپنے وطن واپس آئیں، 2007 میں اسی لیاقت باغ سے بی بی شہید نے آخری خطاب کیا تھا، بینظیرکوبم دھماکے میں شہید کیا گیا، وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو مانتی تھیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں