کیسا نیا پاکستان ہے جو معاشی بدحالی کی طرف لے جا رہا ہے: بلاول بھٹو

گلگت (پبلک نیوز) چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وادی کی محبت ماں اور نانا سے ورثے میں ملی ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔ میری جدوجہد آپ کی جدوجہد ہے۔ عوام کی حاکمیت کی جدوجہد ہے۔

گلگت میں پولو گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا اس وادی کے ساتھ تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ اس وادی کی محبت ماں اور نانا سے ورثے میں ملی ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔ میری جدوجہد آپ کی جدوجہد ہے۔ عوام کی حاکمیت کی جدوجہد ہے۔ شہید بھٹو اور بی بی نے جو رشتہ نبھایا وہ نبھانے کا وعدہ کرتا ہوں۔

گلگت بلتستان کے باسیوں نے ڈوگراراج کو شکست دی۔ 1972 تک یہ رشتہ مختلف قوتوں کے ظلم کا نشانہ بنتے رہے۔ یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے، ایف سی آر قانون کا نشانہ بنے۔ شہید بھٹو نے مظلوم عوام کے سر پر ہاتھ رکھا۔ پیپلزپارٹی نے شاہراہ قراقرم کا تحفہ دیا، گندم میں سبسڈی دی۔

آپ میرا اسی طرح ساتھ دیں جس طرح شہید بھٹو اور بی بی کا ساتھ دیا۔ شہید بی بی نے سول سیکریٹریٹ قائم کیا، عدالتی اصلاحات کیں۔ بی بی کی وطن واپسی پر گلگت کے جیالوں نے جان کے نذرانے پیش کیے۔

پچھلی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی خود مختاری پر حملے جاری رکھے۔ آج کل تبدیلی کے وعدے کیے جارہے ہیں۔ تبدیلی کے آغاز میں آپ کا فنڈ کم کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان فنڈ میں 4 ارب کی کمی  کردی گئی۔ 18 منصوبے ختم کر دیئے گئے۔

گندم پر سبسڈی ختم کر دی گئی۔ 1200 کا آٹا تین ہزار پر پہنچ گیا۔ ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا۔ لیکن لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔ معیشت تباہی کی جانب جارہی ہے، مہنگائی عروج پر ہے۔ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، لیکن کچے گھر، دکانیں گرا رہے ہیں۔ کسان بے حال ہے، مزدور کو روزگار نہیں مل رہا۔

کیسا نیا پاکستان ہے جو معاشی بدحالی کی طرف لے جا رہا ہے۔ قرض مانگنے سے خودکشی کو ترجیح دینے والےقرض لے کر مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔ انتخابات میں سبز باغ دکھائے گئے، لوگوں کو یاد ہیں یہ خود بھول گئے ہیں۔ نیا پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بحران سے نکالنے کے لیے ضد اور انا ختم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تالیاں بجا رہے ہیں، ملک فتح کر لیا ہے، چاہے دھاندلی سے ہی کیا ہو۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں