سندھ حکومت تھر کے غریب لوگوں کو مفت بجلی دے گی: بلاول بھٹو

تھرپارکر (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج تھر کی زمین سے کالا سونا نکل رہا ہے جس سے پاکستان روشن ہوگا۔ منصوبے سے ابتدائی طور پر 330 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔

 

تھرپارکر میں تھرکول پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی تھر کے عوام کی کامیابی ہے۔ 1993 بی بی شہید نے ملک کو تھرکے کوئلے سے روشن کرنے کا اعلان کیا۔ آج تھر کی زمین سے کالا سونا نکل رہا ہے جس سے پاکستان روشن ہوگا۔ منصوبے سے ابتدائی طور پر 330 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا منشور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تھا۔ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر اچھا کام کر سکتی ہے۔ تھر کول کی بجلی کا سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے۔ مقامی لوگوں کو بجلی نہ ملنا ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ سندھ حکومت تھر کے غریب لوگوں کو مفت بجلی دے گی۔ تھرکول کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے سکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنائیں گے۔ مشرف کے 10 سالہ دور میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی۔

 

خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اور کے منصوبے پر جاکر اپنی تختی نہیں لگاتے، یہ ہمارے منصوبے ہیں، روز وزیراعلیٰ مجھے کسی نہ کسی منصوبے کے افتتاح پر لے جاتے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں