وفاق سے سندھ حکومت کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں: بلاول بھٹو

پبلک نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہت کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق سے سندھ حکومت کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔

پارٹی چیئرمین نے سندھ حکومت، وائیس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی اور سندھ کے عوام کو مبارکباد دی کہ بون میرو مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ہمارا صحت کا اسٹرکچر کچھ کمزور ہے، جس کو مزید بہتر کرنا ہے۔ پبلک سیکٹر میں کڈنی، لیور اور بون میرو سینٹر قائم کرنا بڑی خدمت اور کامیابی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گمبٹ میں جو اسپتال قائم ہوا ہے وہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے۔ جے پی ایم سی کی بہتری، سائبرنائیف سینٹر قائم ہونا بھی سندھ حکومت کی کامیابی ہے۔ ہم نے سندھ کے ہر سرکاری اسپتال کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

ہم بہت کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق سے سندھ حکومت کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔ ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور این جی اوز سے ملکر مفت صحت کی سہولیات دینی ہیں۔ اگر غریب کہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ علاج نہ کروا سکیں۔

ہم نے غریب طبقہ کی ہر طرح سے مدد کرنا ہے، یہی شہید بے نظیر بھٹو اور یہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سبق تھا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں