حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے سنجیدہ نہیں: بلاول بھٹو

خان گڑھ (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے نیکٹا کا آج تک ایک اجلاس بھی نہیں بلایا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی انتہاپسندی اور دہشت گردی سے متعلق ہمیشہ سے ایک واضح پالیسی رہی ہے۔

ضلع گھوٹکی کے شہر خان گڑھ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں گھوٹکی میں تعزیت کرنے آیا ہوں۔ مہر فیملی سے ہمارا خاندانی و سیاسی تعلق ہے۔ دعاگو ہوں کہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کو خدا ہمت دے۔ کوئٹہ میں آج ایک بار پھر دھماکا ہوا ہے۔ میں ایک بار پھر کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی بار بار کی دہشت گردی کے معاملے پر توجہ ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی، دہشت گردی کے خلاف واضح اقدامات کئے۔ ملک میں جگہ جگہ پھر سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ حکومت کو انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں