فریال تالپور کی گرفتاری کو نہیں مانتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گرفتاریوں کا مقصدعوام کے معاشی قتل سے توجہ ہٹانا ہے۔ فریال تالپور کی گرفتاری کو نہیں مانتے۔ پرویز مشرف نے نیب سیاسی انتقام کے لیے بنایا۔ جو مشرف نے کام کیے وہی آج کی حکومت کر رہی ہے۔

آصف زرداری کی ہمشیرہ اور اپنی پھوپھو کی گرفتاری کے فوری بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے آج فریال تالپور کو گرفتار کیا ہے۔ فریال تالپوربہادرخاتون ہیں،ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ نیب کے  بارے میں ہمارا ایک ہی مؤقف ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نیب پر دباؤ ڈالنے کے لیے  ہتھکنڈےآزمارہی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کے خلاف سازش کی گئی۔ دھاندلی کے ذریعہ بجٹ منظور کرایا جارہا ہے۔ ہم نے آمروں کے مقابلے کیے ہیں یہ حکومت کیا چیز ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دعا کریں اب پیپلزپارٹی کی حکومت آئے، سیاسی انتقام نہیں لیتے۔ چادر اور چاردیواری کی پامالی کرنے والے بزدل ہوتے ہیں۔ ہم نوازشریف کی حکومت گراسکتے تھے، نہیں گرائی۔ ہم تحریک انصاف کی حکومت بھی گرا سکتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم ملک کو آمرانہ طریقے سے چلانا چاہتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں