حکومت کو موقع دے رہا ہوں، عوام دوست بجٹ پیش کرے: بلاول بھٹو

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام  دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ حکومت کو موقع دے رہا ہوں،عوام دوست بجٹ پیش کرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازسے تمام ملکی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ عوام  دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ عوام دشمن بجٹ میں غریب کےلیےکچھ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ 30جون سےپیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم شروع کرےگی۔ آئی ایم ایف نے چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز اور دیگر نوجوان قیادت نے لمبی سیاسی اننگز کھیلنی ہے۔ مریم نواز پنجاب کےعوام کا دکھ رکھتی ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اپنا اپنا نظریہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو موقع دے رہا ہوں،عوام دوست بجٹ پیش کرے۔ غریبوں، کسانوں اورعوام کے لیےبجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت نےہر جگہ ٹیکس لگایا،عوام کوریلیف نہیں دیاگیا۔ مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات کروں گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں