عوام پوری طاقت سے ووٹ کا حق استعمال کریں: بلاول بھٹو

لاڑکانہ: (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے۔

بلاول بھٹو نے اپنے آبائی علاقہ لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دیں۔ بلوچستان میں حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں عوام پوری طاقت سے ملک میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کیمپ پر جو کارکنان زخمی ہوئے اور انہوں نے کہا لاڑکانہ میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں اجازت ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی ساتھ  شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں