بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان میں فوج پر دہشتگرد حملہ کی مذمت

پبلک نیوز: چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا۔  پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشتگرد پھر چھیننا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے۔ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں