چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام اباد (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی نے کل تمام کارکنان کو نیب آفس کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی کامشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے سینیئر رہنماء اور وکلاء ٹیم کو زرداری ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کل نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی کل نیب آفس جائیں گے نیئر بخاری نے آصف زرداری کے نیب آفس میں پیش ہونےکے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

پارٹی رہنما فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے۔کہ مشاورتی اجلاس میں احتساب بیورو میں پیش ہونے یانہ ہونے کافیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع یہ بتارہے ہیں بلاول بھٹو نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے، کارکنوں کو کل وہاں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں