18ویں آئینی ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو

خیر پور (پبلک نیوز) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پاکستان میں بہتری لانے کے لیے کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔ خان صاحب کو منظور وسان کے خواب کو سنجیدہ لینا چاہئے۔ حکومت ہر بجٹ میں ظلم کے سوا کچھ نہیں کرتی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں علاج کی سہولت کوئی صوبہ فراہم نہیں کرسکتا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت  اپنا کام کر رہی ہے۔ نئے پاکستان والے کے پی میں سندھ جیسے اسپتال نہیں بنا سکتے ہیں۔ 18ویں آئین پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ  میں عوام کو علاج کی مفت سہولیات ملتی ہیں۔ ڈاکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے۔ جلد ہی ڈاکٹرز سے رابطہ کرکے حل نکالیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیے ہوئے کاموں سے آج فائدہ اٹھار رہے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کے لیے جدوجہد کی۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی۔ سیاسی جدوجہد اور لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو کروں گا۔ پاکستان میں بہتری لانے کے لیے کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔ خان صاحب کو منظور وسان کے خواب کو سنجیدہ لینا چاہئے۔ حکومت ہر بجٹ میں ظلم کے سوا کچھ نہیں کرتی۔ جو بھی حکومت آتی ہے سندھ کا پانی اور گیس بند کر دیتی ہے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ وفاق کو سندھ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ پاکستان کے لیے پارلیمانی نظام حکومت فائدہ  مند ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں