پیپلز پارٹی کیلئے قانون الگ اور باقیوں کیلئے الگ ہے: بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا۔ اویس مظفر سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ ہر فورم پر اپنا اعتراض اٹھائیں گے۔

 

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے کی نسبت سندھ میں زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے جو کہا کر کے دکھایا۔ پیپلز پارٹی کسی ایک شہر نہیں پورے ملک میں کام کر رہی ہے۔ دوسرے صوبوں کے عوام سندھ  میں آکر علاج کراتے ہیں۔ سندھ میں دل کے مرض کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بھی لوگ سندھ میں دل کا علاج کرانے آتے ہیں۔ سندھ حکومت نے ساؤتھ ایشیا کا بڑا اسپتال بنایا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے ضیا اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے لیے قانون الگ اور باقیوں کے لیے الگ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا۔ اویس مظفر سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ اویس مظفر کی خبر جھوٹی ہے جان بوجھ کر پھیلائی گئی۔ پوری دنیا میں جہاں جرم ہوتا ہے مقدمہ وہیں چلتا ہے۔ پنڈی میں ٹرائل کرنے پر اعتراض ہے۔ ہر فورم پر اپنا اعتراض اٹھائیں گے۔ اٹھارویں ترمیم کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کی پوری پارلیمنٹ نے حمایت کی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں