عمران خان کا خواتین سے متعلق بیان تو ہین آمیز ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ رہی ہے ہر پاکستانی کی زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ عوام مہنگائی کے سونامی میں پستے جا رہے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی کس قسم کا نظام اور حکومت ہے۔ حکومت کا کام عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔

 

شہر اقتدار میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی باول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ رہی ہے ہر پاکستانی کی زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ عوام مہنگائی کے سونامی میں پستے جا رہے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی کس قسم کا نظام اور حکومت ہے۔ حکومت کا کام عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔ بجلی اور گیس مہنگی ہو رہی ہے تو قرض لینے کا کیا فائدہ؟

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امیر کو ریلیف پہنچانے کے لیے غریب کا حق مارا جا رہا ہے۔ کسی بھی حکومت کی پہلی ذمہ داری غریب کو ریلیف دینا ہے۔ خودکشی کا کہنے والے آج آئی ایم ایف کے پاس کیوں جا رہے ہیں۔ صدارتی نظام نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک ٹوٹ جائے گا۔ مرد کو عورت کہنے سے کچھ نہیں ہوتا پر ایسے الفاظ سے عورتوں کو کیا پیغام ملے گا۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے ایک نہتی لڑکی سے۔ ملک کی ہر عورت بے نظیر ہے۔ نام اور تصاویر ہٹانے سے بے نظیر کا نام ختم نہیں ہو جائے گا۔ مساوات پر مبنی معاشی نظام تک غریب پستے رہیں گے۔ میرا خطاب اردو میں ہو یا انگلش میں ان کی ہفتوں چیخیں نکلتی  ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دے  رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت کا بیانیہ اڑا کر رکھ دیا۔ موجودہ کابینہ ثبوت ہے پیپلز پارٹی کی کامیابی کا۔ عمران خان کا خواتین سے متعلق بیان تو ہین آمیز ہے۔ سلیکٹ کرنے اور ہونے والوں کو پوچھتا ہوں ایمپائر کی انگلی پسند آئی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں