اردو میں تقریرکروں تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) بلاول بھٹو کی حکومت پر کڑی تنقید ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں مگر گھوسٹ ملازم بنے پھرتےہیں۔ وزیراعظم کو اسمبلی میں آ کر خود جواب دینا چاہیے۔ انگریزی میں تقریر کروں تو ڈیسک بجاتے ہیں اردو میں تقریر کروں تو اُن کی چیخیں نکلتی ہیں۔

 

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہاؤس میں موجود ہوگا۔ وزیر اعظم تنخواہ لیتے ہیں، اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں۔ وزیر اعظم کو ہر اجلاس آکر جواب دینا چاہیے۔  کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا۔

 

حکومت کا کام کام کرنا ہوتا ہے اور اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ احتجاج کریں۔ جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں اور اگر اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔ حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے۔ کلعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے۔ یہ عمل ملکی مفاد میں ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں