حکومت نیب کے ذریعہ جھوٹے کیس بنوارہی ہے: بلاول بھٹو

پبلک نیوز: وزیر اعظم کے بیان پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعہ جھوٹے کیس بنوا رہی ہے۔ اپوزیشن دباؤ میں نہیں آئے گی۔ ابھی سیاسی مارچ نہیں تھا، عوام کے رسپانس  نے اسے ٹرین مارچ بنا دیا۔

رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے سہولت کار وزیروں کو ہٹانے کے بجائے ایک اور ایسا وزیر لایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ سیاسی مارچ نہیں تھا لیکن عوام کا بہت رسپانس ملا۔ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنواتے ہیں۔

پیپلز پارٹی  کے چیئرمین  کا مزید کہنا تھا کہ افغان مسئلہ پر عمران خان کا بیان غیر مناسب تھا۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان نمائندے ہی کر سکتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں