فرضی اور جعلی مقدمات میں گرفتاریاں احتساب نہیں انتقام ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے۔ میرے ترجمان اور سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خفیہ ایف آئی آر کا اندراج اور اسے چھپانا قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کی گئی اور سامنے نہیں لائی جارہی۔ اس قسم کے ہتھکنڈے صرف آمرانہ دور میں استعمال کئے گئے۔ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ہر شخص کو اس پر لگائے گئے الزامات سے فوری آگاہ کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی بات کی، حکومت کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر عدلیہ نوٹس لے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں